230/25 NSU Secures Top Sustainability Spot Among Islamabad Universities in Global Rankings

Posted 1 week ago
1 Likes, 117 views


In a remarkable ascent for one of Pakistan’s youngest public universities, the National Skills University Islamabad (NSU) has been ranked second-best in the Islamabad Capital Territory in the UI GreenMetric World University Rankings 2025, just behind Allama Iqbal Open University. This recent recognition underscores NSU's rising global profile and commitment to sustainability. At the national level, NSU secured an impressive 12th position, a milestone that places it firmly among the country’s most sustainability-driven higher education institutions.

 

The main campus of the NSU is in Islamabad’s H-8 sector. NSU has rapidly emerged as a model for environmentally conscious campus development, an achievement made more striking given that the university is only six years old. Its reputation now extends far beyond Pakistan. The European Training Foundation has recognized NSU as a Centre of Vocational Excellence, while UNESCO-UNEVOC has designated it as a highly progressive skills and innovation hub. In the past year alone, NSU clinched two international awards under the UNESCO-UNEVOC Coaction initiative, underscoring its growing global relevance. These accomplishments demonstrate NSU's commitment to excellence and innovation, reassuring stakeholders of its credibility and influence.

 

Academic leaders credit the university’s rise to its founding vice chancellor, Prof. Dr. Muhammad Mukhtar, whose unwavering emphasis on sustainability, green infrastructure, and skills-oriented education has shaped NSU’s institutional culture. Colleagues describe him as a leader who “builds green campuses not as a trend but as a long-term responsibility to the planet and its people.” This leadership has propelled NSU to receive international recognition, including awards that highlight its commitment to sustainable development and innovation on a global scale.

 

This year’s UI GreenMetric edition evaluated 1,745 universities across 105 countries, making it the world’s most extensive ranking system dedicated to measuring sustainability in higher education. Against such global competition, NSU’s performance signals not just local achievement but a promise of what a skills-focused, environmentally responsible university can contribute to Pakistan’s academic future.

 

این ایس یو   نےعالمی درجہ بندی میں پائیداری کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرلیا

 

پاکستان کی کم عمر مگر تیزی سے اُبھرنے والی سرکاری جامعات میں شمار ہونے والی  نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد  نے  یو  آئی  گرین  میٹرک  رینکنگ  میں  اسلام آباد میں دوسرا بہترین مقام حاصل کرلیا ہے۔ یہ کامیابی این ایس یو کے عالمی تشخص اور پائیداری کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ قومی سطح پر بھی یونیورسٹی نے بارہواں نمبر حاصل کیا، جو اسے پاکستان کی سب سے زیادہ پائیداری پر مبنی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی صف میں نمایاں بناتا ہے۔

این ایس یو کا مرکزی کیمپس اسلام آباد کے ایچ۔۸ سیکٹر میں واقع ہے۔ این ایس یو نے ماحولیاتی طور پر ذمہ دار کیمپس کی تعمیر و ترقی میں نہایت تیزی سے ایک مثالی ادارے کی حیثیت اختیار کر لی ہے، جو اس بات کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ یہ یونیورسٹی صرف چھ سال پرانی ہے۔ اس کی شہرت اب پاکستان کی سرحدوں سے بہت آگے تک پھیل چکی ہے۔ یورپی تربیتی فاؤنڈیشن نے این ایس یو کو پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہترین مرکز کا درجہ دیا ہے، جبکہ یونیسکو-یونی ووک نے اسے انتہائی ترقی یافتہ مہارت اور جدت کے مرکز کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران، این ایس یو نے یونیسکو-یونی ووک کے کوایکشن پروگرام کے تحت دو بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے، جو اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ یہ کامیابیاں این ایس یو کی اعلیٰ معیار، جدت اور مسلسل بہتری کی مضبوط وابستگی کا ثبوت ہیں، جو اسٹیک ہولڈرز کو اس کی ساکھ اور اثر و رسوخ پر بھرپور اعتماد فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین  تعلیم   نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد  میں  اس تیزی سے ترقی کا سہرا یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار  کی  زیر  نگرانی  کام  کرنے  والی  ٹیم کو دیتے ہیں، جنہوں نے پائیداری، سبز انفراسٹرکچر اور مہارت پر مبنی تعلیم کو ادارے کی بنیادی ثقافت میں شامل کیا۔ انہی کی قیادت نے این ایس یو کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ وہ اعزازات دلوائے جو پائیدار ترقی اور جدت کے لیے اس کے مضبوط عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس سال کی یو آئی گرین میٹرک درجہ بندی میں دنیا کے ایک سو پانچ ممالک کی ایک ہزار سات سو پینتالیس جامعات کا جائزہ لیا گیا، جس سے یہ اعلیٰ تعلیم میں پائیداری کی پیمائش کا دنیا کا سب سے وسیع اور جامع نظام بن جاتا ہے۔ ایسی سخت عالمی مسابقت کے ماحول میں این ایس یو کی شاندار کارکردگی محض مقامی کامیابی نہیں، بلکہ اس امید کا اظہار ہے کہ ایک مہارت پر مبنی اور ماحول دوست یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی مستقبل میں کس قدر مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔